سپریم کورٹ ،خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت،خواجہ آصف پابندی کے باوجود موبائل کمرہ عدالت میں لے گئے

سپریم کورٹ ،خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت،خواجہ آصف پابندی کے ...
سپریم کورٹ ،خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت،خواجہ آصف پابندی کے باوجود موبائل کمرہ عدالت میں لے گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی خواجہ آصف پابندی کے باوجود موبائل کمرہ عدالت میں لے گئے ،خواجہ آصف کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کرتے رہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے،لیگی رہنما خواجہ آصف بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے،خواجہ آصف پابندی کے باوجود موبائل فون کمرہ عدالت میں لے گئے،خواجہ آصف کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کرتے رہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فون استعمال کرنے پر پولیس اہلکار نے خواجہ آصف کو روکااور فون باہر جمع کرانے کا کہا،خواجہ آصف نے فون جمع نہ کرایابلکہ جیب میں ڈال لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد