سپریم کورٹ ،او ایس ڈی احمد حسن سومروکے تبادلے سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ،او ایس ڈی احمد حسن سومروکے تبادلے سے متعلق کیس میں سیکرٹری ...
سپریم کورٹ ،او ایس ڈی احمد حسن سومروکے تبادلے سے متعلق کیس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے او ایس ڈی احمد حسن سومروکے تبادلے سے متعلق کیس میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سیکریٹری سپریم کورٹ کے 17 مئی 2018 کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے، فیصلے کے تحت درخواست گزار دفترمینجمنٹ گروپ میں تقرری کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں او ایس ڈی احمد حسن سومرو کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 2سال گزر گئے لیکن اسٹیبلشمنٹ اس پر عمل در آمد نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سیکریٹری سپریم کورٹ کے 17 مئی 2018 کے فیصلے پر عمل در آمد کیا جائے، فیصلے کے تحت درخواست گزار دفترمینجمنٹ گروپ میں تقرری کی جائے، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ اگرعدالتی نوٹس کے باوجود حکم پر عمل در آمد نہیں ہوتا تو کارروائی کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد