کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل منسوخ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے سیمی ...
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات، پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل منسوخ کرنے کا فیصلہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز منسوخ کر نے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل منسوخ کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کی منسوخی کا فیصلہ فرنچائز مالکان اور بورڈ حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیاہے ۔پی سی بی نے براڈکاسٹنگ ٹیم کو فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیاہے ۔ براڈ کاسٹنگ ٹیم نے کیمرے قذافی سٹیڈیم سے ہٹانے شروع کر دیئے ہیں ۔

ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس ایل کی ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے باعث کھیلنا نہیں چاہتی ہے تاہم فیصلے کا حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر کے بعد کرے گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج لاہور قذافی سٹیڈم میں شائقین کرکٹ کے بغیر یہ سیمی فائنل کھیلے جانے تھے تاہم کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے یہ اہم اور بڑا فیصلہ کیا ہے ، باقی رہ جانے والے میچز کے بارےمیں مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /کھیل /PSL /PSL News Update