’پی ایس ایل کا یہ اختتام دیکھ کر ۔۔۔‘مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

’پی ایس ایل کا یہ اختتام دیکھ کر ۔۔۔‘مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی ...
’پی ایس ایل کا یہ اختتام دیکھ کر ۔۔۔‘مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کا بھی پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنلز اور فائنل منسوخ پرردعمل سامنے آگیا۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ انہیں سپر لیگ کے میچز منسوخ ہونے پر افسوس ہے تاہم صحت سب سے پہلے ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا یہ اختتام دیکھ کر دکھ ہوا تاہم صحت اور حفاظت سب سے پہلے ہیں خصوصا ان کیلئے جنہیں اپنے گھروں کو واپس جانا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز منسوخ کر نے کا فیصلہ کر لیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیمی فائنل منسوخ کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر کیا گیاہے۔ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل اور فائنل میچ کی منسوخی کا فیصلہ فرنچائز مالکان اور بورڈ حکام کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیاہے۔پی سی بی نے براڈکاسٹنگ ٹیم کو فیصلے کے حوالے سے آگاہ کر دیاہے۔ براڈ کاسٹنگ ٹیم نے کیمرے قذافی سٹیڈیم سے ہٹانے شروع کر دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس ایل کی ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے باعث کھیلنا نہیں چاہتی ہے تاہم فیصلے کا حتمی اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کچھ دیر کے بعد کرے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج لاہور قذافی سٹیڈم میں شائقین کرکٹ کے بغیر یہ سیمی فائنل کھیلے جانے تھے تاہم کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے یہ اہم اور بڑا فیصلہ کیا ہے ، باقی رہ جانے والے میچز کے بارےمیں مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

مزید : کھیل