منی لانڈرنگ ریفرنس،آصف زرداری اور حسین لوائی کے 4 قریبی ساتھی باقاعدہ اشتہاری قرار

منی لانڈرنگ ریفرنس،آصف زرداری اور حسین لوائی کے 4 قریبی ساتھی باقاعدہ ...
منی لانڈرنگ ریفرنس،آصف زرداری اور حسین لوائی کے 4 قریبی ساتھی باقاعدہ اشتہاری قرار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور حسین لوائی کے 4 قریبی ساتھی باقاعدہ اشتہاری قراردیدیا،ملزموں میں یونس قدوائی،اعظم وزیر،مشتاق احمد اور حاجی ہارون شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت نے آصف زرداری اور حسین لوائی کے 4 قریبی ساتھی باقاعدہ اشتہاری قراردیدیا،ملزموں میں یونس قدوائی،اعظم وزیر،مشتاق احمد اور حاجی ہارون شامل ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر چاروں ملزموں کے اشتہارچسپا کردیئے گئے،اشتہار میں کہاگیا ہے کہ ملزم نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 کے تحت ریفرنس میں نامزد ہیں ،ملزموں کے پتے پر وارنٹس بھی بھجوائے جاتے رہے لیکن تعمیل نہ ہوئی ،عدالت مطمئن ہے کہ ملزم جان بوجھ کر مفرور ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد