پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید مریض سامنے آگئے،وزیر صحت نے کتنے نئے مریضوں کی تصدیق کی؟ جانئے

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید مریض سامنے آگئے،وزیر صحت نے کتنے نئے مریضوں ...
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید مریض سامنے آگئے،وزیر صحت نے کتنے نئے مریضوں کی تصدیق کی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں مزید پانچ مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ڈی جی خان میں آنے والے بیالیس میں سے پانچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے بعد پنجاب میں مریضوں کی کل تعداد چھ ہوگئی ہے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں ایران سے آنے والے سات سو چھتیس افراد زیر نگرانی ہیں۔ پہلے مرحلے میں بیالیس لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے دوسرے مرحلے میں اڑتالیس لوگوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت مریضوں کی تعداد کے حوالے سے کسی قسم کے اعدادوشمار کو چھپا نہیں رہی۔سکولز ، کالجز، یونیورسٹیاں بند کردی ہیں، کوشش ہے کہ کاروبار چلتے رہیں۔انہوں نے کہا لوگ چھٹیوں کو سیرسپاٹے کا موقع نہ سمجھیں یہ مجبوری ہے اور گھروں پر رہیں۔ انہوں نے کہا تمام تر تفصیلات حکومت روزانہ کی بنیاد پرجاری کرے گی۔ انہوں نے کہا یہ ایک موذی مرض کے خلاف جنگ ہے جس کے خلاف میڈیا اور تمام اداروں اور افراد کو مل کر لڑنا ہوگا۔
انہوں نے کہ لاہور بھر میں پچیس ہزار طبی آلات ہسپتالوں میں مہیا کئے گئے ہیں۔اس اہم ترین موقع پر ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کیلئے شرم کا مقام ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -