پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ، کس غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات تھیں اور کہاں ہے ؟ رمیز راجہ نے انکشاف کر دیا

پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ، کس غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی ...
پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل ملتوی ، کس غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات تھیں اور کہاں ہے ؟ رمیز راجہ نے انکشاف کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے جبکہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے غیر ملکی کھلاڑی ” ایلیکس ہیلز “ کے حوالے سے بڑا انکشاف بھی کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ سے خصوصی گفتگو کے دوران کمنٹیٹر رمیز  راجہ نے میچز کو منسوخ کرنے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ” اچھی بات ہے کہ محتاط انداز سے فیصلہ کیا گیاہے ، خبر یں تھیں کہ ایلیکس ہیلز کو کورونا وائرس کی علامات تھیں ، ان کا ٹیسٹ ہو رہاہے جبکہ ہمارے تمام براڈ کاسٹرز کے بھی دوگھنٹے کے بعد ٹیسٹ ہونے ہیں ۔“

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایلیکس ہیلز کراچی کنگز کے اوپننگ بیٹسمین تھے جو کہ وطن واپس جا چکے ہیں جہاں و ہ اس وقت آئی سو لیشن میں ہیں اور ان کے ٹیسٹ کے ساتھ علاج کیا جا رہاہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج لاہور میں ہونے وال سیمی فائنل اور کل ہونے والا فائنل میچ ملتوی کر دیا ہے اور کہاہے کہ جلد ہی دوبارہ شیڈول کا اعلان کیا جائے گا ۔

پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 183 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اطلاعات ہیں میوہسپتال میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص انتقال کر گیاہے تاہم اس کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی ۔

یاسمین راشد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 42 لوگوں کے ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں ہیں جن میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنہیں قرنطینہ کر دیا گیاہے اور علاج جاری ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update