کرونا وائرس ، وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 194 تک جا پہنچی ہے  جس کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیاہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں کورونا وائرس سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ بھی کریں گے ۔ اس کے علاوہ عمران خان قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قوم کو موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے ۔یاد رہے کہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 194 ہو چکی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -