ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، 3 افراد گرفتار

ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، 3 افراد گرفتار
ریسٹورنٹ میں شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، 3 افراد گرفتار

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ریسٹورنٹ میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے پر پولیس نے چھاپا مارکر منیجر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے سپر ہائی وے پر بھی تمام بڑے ہوٹل بند کرادیے۔ادھر کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد کو گرفتار کرکے ماسک اور سینی ٹائزر کے کئی کارٹن برآمد کرلیے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔علاوہ ازیں پولیس نے ڈیفنس سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کورونا وائرس سے بچاﺅ کا کہہ کر ویکسین فروخت کررہا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی