کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی متضاد اطلاعات ،سٹاک مارکیٹ گرگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی متضاد اطلاعات ،سٹاک مارکیٹ گرگئی، سرمایہ ...
کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی متضاد اطلاعات ،سٹاک مارکیٹ گرگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی متضاد اطلاعات کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج گرگئی۔ سٹاک ایکسچینج میں 3اعشاریہ 68فیصد کی کمی واقع ہوئی اور 100انڈیکس ایک ہزار238پوائنٹس تک گرگیا جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔

منگل کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100انڈیکس33ہزار684پوائنٹس پر تھا ۔ابتدامیں کچھ بہتری کے آثار نظر آئے اورانڈیکس 33ہزار893تک جاپہنچا تاہم جیسے ہی میڈیا پر کورونا وائرس سے ایک شخص کی اطلاعات سامنے آئیں مارکیٹ میں شدید مندی ہوگئی اور انڈیکس 1238.03پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32,416.41تک آگیا۔اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس 32,521.44پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 2 ہزار 335 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جبکہ کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کی وجہ سے 45 منٹ کے لیے کاروبار روکنا پڑا۔

انڈیکس میں مسلسل کمی کے باعث سرمایہ کار انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

مزید : بزنس