پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،آئی ایس پی آر

پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،آئی ...
پاک فوج کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ،آئی ایس پی آر

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاک فوج کورونا وائس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔ملک بھر کے فوجی ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔مرکزی لیبارٹری راولپنڈی میں قائم کی گئی ہے ۔

کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے اور تحفظ کیلئے قومی کاوشیں جاری ہیں،قومی سلامتی کمیٹی کی 13 مارچ کی سفارشات پر موثر عملدرآمد جاری ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ مسلح افواج کی تمام طبی سہولیات آپریشنل اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ملک کے تمام فوجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی جانچ کیلئے لیبارٹریاں موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی میں مرکزی لیبارٹری قائم کردی گئی ہے ۔ملٹری ہسپتال میں کووڈ۔19 معاونت ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے۔مسلح افواج،حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی مکمل معاونت کررہی ہیں۔مسلح افواج کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے متحرک ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی