کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات ...
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر بڑا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فوج کی خدمات لینے کی سفارش کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بڑے تین ہسپتالوں کا کنٹرول پاک فوج کو دینے کی تجویز زیر غور ہے ۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ دفعہ 144 پر عملدرآمد کیلئے پنجاب کے اہم مقامات پر پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے ۔کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی سفارشات پیش کیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور