شاہ کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید ، منہ توڑ جواب سے بھارت کو شدید نقصان

شاہ کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید ، منہ ...
شاہ کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا جوان شہید ، منہ توڑ جواب سے بھارت کو شدید نقصان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا اور نتیجے میں بھارتی فوج کوشدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ گیاہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 20 سالہ ساہی واجد علی شہید ہو گیاہے ، شہید سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے تھا ۔

مزید : قومی