چوہدری پرویز الٰہی کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ، ایسے رہنما نے ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

چوہدری پرویز الٰہی کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ، ایسے رہنما نے ق لیگ میں شامل ...
چوہدری پرویز الٰہی کو بڑی سیاسی کامیابی مل گئی ، ایسے رہنما نے ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوہدری پرویز الٰہی کو بڑی کامیابی مل گئی، مسلم لیگ ن کےگجرات سے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری تنویر احمد گوندل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں سے مسلم لیگ ق کو بڑی کامیابی ملی ہے اور دو مرتبہ چوہدری وجاہت حسین کےمقابلےمیں الیکشن لڑنےوالےاہم رہنما چوہدری تنویر احمد گوندل اپنے بھائی  اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر  چوہدری بشیر احمد گوندل سینکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےمسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے ہیں ۔

منعقدہ تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اور بھی سیاسی لیڈر رابطے میں ہیں، سیاسی جوڑ توڑ میں مزید سرپرائز دیں گے،بلدیاتی انتخاب میں نئے ساتھیوں کو اہم عہدوں ہر لائیں گے۔چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوامی مسائل حل کرنے کی سیاست کرتی ہے، بلدیاتی میدان میں پارٹی بھرپور انداز سے اترے گی، الزام تراشی نہیں خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم نہیں ہمارے کام بولتے ہیں، ق لیگ کا دور حکومت خدمت کا دور تھا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کورونا وائرس سے بچا کے لیے اجتماعی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علما کرام کورونا کی عالمی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی سابق وفاقی وزیر، اراکین پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت 13 اہم رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق)میں شامل ہوئے تھے۔