کرونا وائرس ،بلاول بھٹو زرداری نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

کرونا وائرس ،بلاول بھٹو زرداری نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے ...
کرونا وائرس ،بلاول بھٹو زرداری نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشے کے پیش نظر چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی کرنے کااعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے برسی کا اجتماع نہیں ہوگا۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں برسی کی تیاری کےحوالےسےہونےوالی سرگرمیاں روک دی جائیں۔ان کاکہناتھا کہ کورونا وائرس کی صورت حال پر آگاہی کے حوالے سے میں نے اجلاس میں شرکت کی ہے،سندھ حکومت کی آگاہی کے بعدہرفرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے کچھ اہم اعلانات کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تمام غیرضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل موخر کررہی ہے، جیالوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی