کرونا وائرس ،کل سے سندھ کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان ،بڑی خبر آگئی

کرونا وائرس ،کل سے سندھ کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان ،بڑی خبر آگئی
کرونا وائرس ،کل سے سندھ کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان ،بڑی خبر آگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے کل سے صوبے کو لاک ڈاون کر نے کا اعلان کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کل سے سندھ میں ریسٹورنٹس ،شاپنگ مالز،سی ویو اور پارکس 15روز کے لیے بند رکھے جائیں گے ،حکمنامے کے مطابق سبزی،میڈ یکل سٹورز ،راشن ،گوشت کی دوکانیں کھلی رہیں گی جبکہ ریسٹورنٹس پر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔سندھ کے سرکاری دفاتر اور انٹرا سٹی بس سروس پرسوں سے بند کیے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ ہم لوگوں کو گھروں میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں ،اس دوران کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کرے گا ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3ارب روپے کی مالیت سے کرونا وائرس فنڈ بھی قائم کرنے کا اعلان کیا جس میں صوبائی کابینہ کی ایک ،ایک ماہ کی تنخواہ جمع کی جائے گی جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے بھی فنڈکے لیے پیسے لیے جائیں گے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی