لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ایسی بات کہہ دی کہ قوم کے دل جیت لئے

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ایسی بات کہہ دی کہ قوم کے دل جیت لئے
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ایسی بات کہہ دی کہ قوم کے دل جیت لئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ جب انسانی زندگی کو خطرہ ہو تو کھیل کی سرگرمیاں جاری نہیں رکھی جاسکتیں,ہم تو یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز جلد ہوں اور پھر فاتح کا تعین ہو۔

نجی ٹی وی کے مطابق عاطف رانا کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ کانفرنس کال پر تمام سٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کردیے جائیں, ٹاپ کرنے والی ٹیم کو فاتح قرار دینا کسی کی خواہش ہو سکتی ہے مگر سچائی نہیں, ہر ٹیم کی اپنی فین فولوئنگ ہے اور وہ ٹیموں کو مقابلہ کرنا چاہتے ہیں,اگرایسا ہونے لگے تو پھر ٹاس پر بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے.عاطف رانانےکہاکہ جب انسانی زندگی کو خطرہ ہوتوکھیل کی سرگرمیاں جاری نہیں رکھی جاسکتیں, ساری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں،پی ایس ایل کامیاب بنانے میں پی سی بی،سیکیورٹی اداروں اور عوام کو بہت بڑا ہاتھ ہے،پی ایس ایل سے پیغام گیا کہ پاکستان پرامن اور خوشحال ملک ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پی ایس ایل سے بڑی لیگ پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔

مزید : PSL /PSL News Update