پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایسا مشورہ دے دیا کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی شرمندہ ہو جائیں گے

پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایسا مشورہ دے دیا کہ تحریک انصاف کے کارکن ...
پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایسا مشورہ دے دیا کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی شرمندہ ہو جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال بہت گھمبیر اور خطرناک ہے،کسی کو بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیئے، اگر پنجاب حکومت کو سندھ حکومت کی مہارت اور خدمات بھی لینی پڑیں تو ضرور لینی چاہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مشورہ ہے کہ وہ پارٹی سیاست اور ذاتی تقسیم کو ختم کریں اور باہر نکلیں اور خود ہی مراد علی شاہ سے رابطہ کریں اور ان کے کامیاب حکمت عملی اور مہارت سے استفادہ حاصل کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی  پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کے رہنما نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف سب سے پہلے سندھ حکومت نے اقدامات کئے ہیں، جس کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، اور سندھ حکومت کرونا کے خطرے کو قابو کرنے میں کامیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب آبادی کے حوالے سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور اس کو اس طرح نظرانداز کردینا کہ ابھی تک ہسپتالوں میں معائنہ کی کیٹیں بھی موجود نہیں ہیں اور حتیٰ کہ ڈاکٹرز کے پاس اپنے لئے بھی حفاظتی سامان موجود نہیں، انتہائی خطرناک ہے ۔ حسن مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ پنجاب آئیں اور اپنی خدمات اور مہارت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دیں، پیپلز پارٹی کی روایت ہے کہ وہ ہمیشہ مشکل حالات میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے عثمان بزدار کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی سیاست اور ذاتی تقسیم کو ختم کریں اور باہر نکلیں، اور خود بھی مراد علی شاہ سے رابطہ کریں، اور ان کے کامیاب حکمت عملی اور مہارت سے استفادہ حاصل کریں۔پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ پوائنٹ سکورنگ کی بات نہیں، بلکہ ہمیں بحیثیت قوم سامنے آنے اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور