سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،گورنر پنجاب نے تاریخی کام کر دیا

سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،گورنر پنجاب نے تاریخی کام کر دیا
سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،گورنر پنجاب نے تاریخی کام کر دیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے بعد ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرڈاکٹر سلمان حسیب نے سر کاری ہسپتالوں میں احتجاج موخر کرنے کا اعلان کر دیا‘ ڈاکٹر نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سمیت گورنر کے تمام سٹاف اور سیکورٹی اہلکاروں کوسکریننگ کے بعد کرونا سے محفوظ قرار دیدیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کورونا کی وباء کے روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کر یں گی ڈاکٹرز بھی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں اور عوام کو کورونا کی وباء سے بچایا جائے،کورونا کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، سب کو اپنا کرداد ادا کر نا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گور نر ہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ینگ ڈاکٹر ایسوی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب‘سینئر صدر ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی‘صدر میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمود احمد اورصدر جناح ہسپتال ڈاکٹر عاقب جاوید اور دیگر نے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کو کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے حالات سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بتایا جسکے بعد ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے گور نر پنجاب کی درخواست پرسر کاری ہسپتالوں میں اپنااحتجاج موخرکر نےکااعلان کردیا جبکہ دوسری طر ف گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ہدایات پرکورونا کی وباء سے بچنےکیلئےگورنر ہاؤس میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئےگئےہیں جبکہ ڈاکٹر نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی بھی گور نر ہاؤس کے مین گیٹ پر سیکر یننگ کی جسکے بعد گور نر اپنے دفتر آئے جبکہ گورنر ہاؤ س میں آنیوالے تمام افراد اور سٹاف کی بھی روزانہ کی بنیادوں پر سیکر یننگ ہوگی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ڈاکٹر ز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کو بھی کورونا سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار دادا کر نا ہوگا، حکومت کورونا کی وباء کے روک تھام کیلئے تمام وسائل استعمال کر یں گی اور انشاء اللہ ہم سب نے ملکر کورونا وائر س سے خود بھی بچنا ہے اور اپنی عوام کو بھی بچانا ہے، حکومتی ادارے اس بارے میں 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور