کرکٹ کے بعد ہاکی کے ٹورنامنٹ بھی ملتوی، پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کیلئے بڑا اعلان بھی کر دیا

کرکٹ کے بعد ہاکی کے ٹورنامنٹ بھی ملتوی، پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کیلئے بڑا ...
کرکٹ کے بعد ہاکی کے ٹورنامنٹ بھی ملتوی، پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کیلئے بڑا اعلان بھی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے مارچ اور اپریل 2020ءکے تمام ضلعی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹ اورتمام سرگرمیاں ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ فیصلہ کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور عملے کی صحت اور حفاظت کے بہتر تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو انفرادی ٹریننگ پلانز بھیج دئیے ہیں تاکہ وہ اپنے گھروں میں انفرادی تربیت جاری رکھ سکیں، اس ٹریننگ پلان میں جسمانی تربیت ، ہاکی کی مہارت اور خوراک کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں اور یہ واٹس ایپ و ای میل کے ذریعہ کھلاڑیوں کو بھجوائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ، کوچ، اسسٹنٹ کوچ اور فزیکل ٹرینرز ذمہ دار ہوں گے کہ وہ باقاعدگی سے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہ کر تربیت کے منصوبے پرعملدرآمد کریں جبکہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں ، ٹیم مینجمنٹ اورعملے کی صحت اور حفاظت کے بہتر تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -