”خبردار!!! اگر اب ایسا کیا تو ہم سختی سے نمٹیں گے“ وزیراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

”خبردار!!! اگر اب ایسا کیا تو ہم سختی سے نمٹیں گے“ وزیراعظم نے شاندار اعلان ...
”خبردار!!! اگر اب ایسا کیا تو ہم سختی سے نمٹیں گے“ وزیراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ملک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے عوام کی تکلیف سے فائدہ اٹھایا، اسے برے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ملک میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا کیا گیا اور اب کرونا وائرس کے معاملے پر ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن میں ان عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ اگر ایسا کیا گیا تو ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اکنامک کمیٹی تشکیل دی ہے جو نظررکھے گی کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ملک میں مہنگائی یا ذخیرہ اندوزی تو نہیں کی جا رہی اور اگر کوئی شخص اس میں ملوث پایا گیا تو اسے حکومت کی جانب سے برے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، جس نے عوام کی تکلیف فائدہ اٹھایا وہ سخت ردعمل کیلئے تیار رہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی