چوہنگ، جائیداد کے تنازع پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا زخمی 

چوہنگ، جائیداد کے تنازع پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا زخمی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوہنگ کے علاقہ میں  باپ نے جائیداد کے تنازع پر بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو زخمی کر دیا پولیس نے زخمی بیٹے مجاہد  کی مدعیت میں درج کر لیا ایف آئی آرمیں بیٹے نے موقف اختیار کیا کہ میرا جائیداد میں حصہ بنتا ہے جبکہ والد نے میری والدہ کو طلاق دے دی  اور ہمیں حصہ نہیں دے رہا  حصہ مانگنے گیا تو والد نے فائر مار کر زخمی کیا باپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بیٹے مجاہد کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد مجاہد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا  پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -