اپوزیشن جماعتوں کی وجہ سے ملک مقروض ہوا،صفدر علی بٹ

اپوزیشن جماعتوں کی وجہ سے ملک مقروض ہوا،صفدر علی بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان دلیری اور دیانتداری کے ساتھ ملک دشمن مافیاز کا اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مقابلہ کررہے ہیں۔ دہائیوں اقتدار میں رہنے والی اپوزیشن جماعتوں نے ملکی معیشت کو مقروض کیا، بس مزدور کسان دیہاڑی دار سے لے کر نوزائیدہ بچے تک کو عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض کیا۔ قائد عمران خان نے چالیس سال سے مسلط مافیا سے ٹکر خدا کی مدد اور عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کی طاقت سے لی ہے۔