اسلامی تعلیمات کی آگاہی سے طاغوتی قوتوں کو قابو کیا جاسکتا ہے، محمد قاسم

اسلامی تعلیمات کی آگاہی سے طاغوتی قوتوں کو قابو کیا جاسکتا ہے، محمد قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیر گڑھ (نمائندہ پاکستان)سابق ایم این اے اور جے یو آئی ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم نے کہا ہے۔کہ موجودہ عصری و دنیاوی حالات کا تقاضا ہے۔کہ مسلم امہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات سے اگاہی حاصل کرکے طاغوتی قوتوں کو لگام دے سکتے ہیں۔حکمران طبقہ اسلامی مدرسوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے بجائے ان کو درپیش مسائل حل کرکے مسلمان دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں۔وہ پاکستان کے مشہور قدیمی دینی درسگا دارلعلوم عربیہ شیرگڑھ کے 69 واں جلسہ دستار بندی و تقسیم اسناد و ختم البخاری شریف کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر مختلف دینی شعبوں سے فارغ التحصیل ہونے والے 500 طلبا کی دستار بندی کی گء۔جس سے مولانا حافظ حبیب الحسن۔مولانا فضل ودود صندل باباجی۔مولانا عبدالسلام۔سابق ایم اے پی مولانا امانت شاہ حقانی۔حافظ محمد سعید۔پیر طریقت شیخ عتیق الرحمان۔مولانا قیصرالدین۔اور دیگر نے خطاب کیا۔انھوں نے کہا کہ اسلامی مدرسوں سے فارغ التحصیل طلبا کے والدین اور رشتہ دار خوش قسمت ہیں۔اسے علما کی معاشرے میں ضرورت و اھمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔جو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اھم کردار ادا کرسکتاہے۔انھوں نے کہا۔کہ سلکیٹیڈ ٹولہ یہودی لابی کے اشاروں پر پاکستانی ائین سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔لیکن ھمارے ہوتے ہوئے کوئی بھی حکمران ایسا ہرگز نہیں کرسکتے۔اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور اسلام کی بالادستی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گء۔