انٹر بینک میں ڈالر کاروبارکے دوران مزید سستا ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری 

انٹر بینک میں ڈالر کاروبارکے دوران مزید سستا ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے ...
انٹر بینک میں ڈالر کاروبارکے دوران مزید سستا ہو گیا ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری 

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 74 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 98 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار میں مسلسل تیزی آ رہی ہے ۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 44 ہزار 857 پوائنٹس پر تھا تاہم اب تک اس میں 660 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 517 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے اور تیزی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ۔

مزید :

بزنس -