مریم نواز کی ضمانت منسوخی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

مریم نواز کی ضمانت منسوخی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری
مریم نواز کی ضمانت منسوخی درخواست پر لاہورہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی درخواست پر لاہورہائیکورٹ نے تحریری حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریری حکم میں کہاہے کہ مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری معطل نہیں کیاجاسکتا،مرکزی درخواست میں مریم کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی گئی ہے ۔مریم نواز7 اپریل کو ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر جواب داخل کریں ،آئندہ سماعت پر وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی تفصیلی جواب جمع کرائیں ۔

تحریک حکم میں کہاگیاہے کہ نیب کے مطابق مریم نواز کو دو بار طلب کیاگیا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں ،لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے چیئرمین نیب کی د رخواست پر حکم جاری کیا،چیئرمین نیب نے چودھری شوگرمل کیس میں ضمانت منسوخی کی استدعا کی تھی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -