مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمان کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے ایسا مطالبہ کردیا کہ جے یو آئی کارکن تڑپ اٹھیں
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماءاسلام کےسابق رہنمامولاناشجاع الملک نےکہاہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)پہلےہی مرچکی تھی ، رات جنازہ بھی ہوگیا، مولانا فضل الرحمان علماء کی لاج رکھتے ہوئے پی ڈی ایم کی صدارت سے فوری استعفیٰ دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی بتا چکا تھا کہ پی ڈی ایم مرچکی ہے، کل رات کو ہونے والے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کا جنازہ بھی ہوگیا، پیپلزپارٹی نے کبھی بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کی بات نہیں کی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس سندھ کی حکومت ہے، ایسی صورت میں وہ صوبائی حکومت کیوں چھوڑے؟۔
مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتیں خود ایک پیج پر نہیں، اپوزیشن اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان جمعیت علماء اسلام کو ہوا، فضل الرحمان علماکی لاج رکھیں اور فوراً پی ڈی ایم صدارت سے استعفیٰ دیں،28مارچ کو جمعیت علمااسلام پاکستان کی کانفرنس ہوگی، جس میں مولانا شیرانی،مولانا گل نصیب،حافظ حسین احمد اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔