شکار پور کے قریب ڈاکوؤں کی وین میں لوٹ مار، مسافر اغوا ءکر لیا

شکار پور کے قریب ڈاکوؤں کی وین میں لوٹ مار، مسافر اغوا ءکر لیا
شکار پور کے قریب ڈاکوؤں کی وین میں لوٹ مار، مسافر اغوا ءکر لیا

 شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکار پور انڈس ہائی وے پر ڈاکو وین میں لوٹ مار کے بعد ایک مسافر کو اغوا ءکر کے لے گئے۔

نجی ٹی وی" ڈان نیوز ک"ے مطابق ڈاکووں نے وین میں سوار مسافروں کو جان سے مارنے دھمکیاں دیں اور تشدد بھی کیا، موبائل فون چھین لئے جبکہ متعدد مسافروں کو نقدی سے بھی محروم کر دیا۔

ڈاکو جاتے ہوئے ایک مسافر کو اغواء کر کے لے گئے، گھر اطلاع پہنچنے پر اہل خانہ انڈس ہائی وے پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ شکار پور پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کیلئے راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی جس کے باعث گاڑیوں کی  لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مزید :

جرم و انصاف -