سندھ میں ایچ آئی وی سے  کتنے بچے لقمۂ اجل بنے ، محکمہ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں

سندھ میں ایچ آئی وی سے  کتنے بچے لقمۂ اجل بنے ، محکمہ صحت نے تفصیلات جاری کر ...
سندھ میں ایچ آئی وی سے  کتنے بچے لقمۂ اجل بنے ، محکمہ صحت نے تفصیلات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آئی این پی ) سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچوں کے جاں بحق ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 324 بچے4سال میں جاں بحق ہوئے ہیں، ایک سال کے دوران ایچ آئی وی سے متاثرہ 164 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ جاں بحق بچوں میں لڑکوں کی تعداد 207 ہے، 4سال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد 117 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ہزار 865 ہو چکی ہے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایچ آئی وی سے17 مز ید بچے متاثر ہوئے ہیں۔

بچوں کے متعدی امراض کی ماہر ڈاکٹر فاطمہ میرکا کہنا ہے کہ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے مرنےکی بڑی وجہ ٹی بی تھی، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں میں خون کی کمی اور ویکسینیشن نہ ہوناعام ہے، ایچ آئی وی سےمتاثرہ بچوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی بھی عام ہے۔