نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ  کا فائنل اتوار کو بی این پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ  کا فائنل اتوار کو بی این پولو اور ماسٹر پینٹس کی ...
نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ  کا فائنل اتوار کو بی این پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمامدی سنچری وینچرز نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2023ء  کا فائنل اتوار کو بی این پولو اور ماسٹر پینٹس/نیوایج کیبلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز دونوں سیمی فائنلز ہوئے جن میں بی این پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سیمی فائنلز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، فیملیز بچے اور دیگر بھی موجود تھے۔ ہلکی ہلکی رم جھم میں زبردست پولو کے میچز دیکھنے کو ملے۔ پہلے میچ میں بی این پولو نے ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 9-6 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور6 خوبصورت گول سکور کیے جبکہ دیگر میں خوان رئیوز ٹی ٹو نے تین گول سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے چولو کورٹی نے تین، نکو رابٹس نے دو اور میر حذیفہ احمد نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز نے زبردست مقابلے کے بعد اختتامی لمحا ت میں ماسٹر پینٹس کو 7-6 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے صائمن پراڈا نے شاندار کھیل پیش کیا اور تمام سات گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرسپو نے تین، پیلگو بیلزادی نے 2 اور آغا موسی علی خان نے ایک گول سکور کیا۔ اس طرح فائنل اتوار کو بی این پولو اور ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -