چھُپ کرمعافی،کھل کر مطالبہ،نیٹو سپلائی معاہدہ سامنے نہیں لایا جائے گا:امریکہ

چھُپ کرمعافی،کھل کر مطالبہ،نیٹو سپلائی معاہدہ سامنے نہیں لایا جائے ...
چھُپ کرمعافی،کھل کر مطالبہ،نیٹو سپلائی معاہدہ سامنے نہیں لایا جائے گا:امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)سلالہ چیک پوسٹ پر پاک فوج کی چوکی پر حملے کے ردِ عمل میں نیٹوسپلائی بند ہونے کے بعدامریکہ اور نیٹو کی جانب سےمعافی جبکہ پاکستانی حکومت کی طرف سے سپلائی کی بحالی کا ابھی باقاعدہ نہیں ہوا تہم دونوں جانب سے ایسے شواہد واضح ہیں کہ دونوں ملک کسی وقت بھی اپنے اقدامات کا اعرلان کرنے والے جن کے تحت پاکستان ہلکی پھلکی پابندی کےساتھ سپلائی بحال کردے گا اور امریکہ کسی جرنیل کےذریعےمعافی مانگ لے گا تاہم امریکہ نے واضح کردیا ہےکہ پاکستان سے ہونے والی ڈیل منظرِ عام پر نہیں لائی جائے گی۔ دنیا نیوز کے مطابق امریکہ نے سلالہ چیک پوسٹ واقعہ پرپاکستان سے باقاعدہ معافی مانگنے کا عندیہ دیدیا ہے اورکوئی بھی فور سٹار امریکی جنرل سلالہ چیک پوسٹ پر حملے پر پاکستان سے براہ راست معافی مانگ سکتا ہے۔اس کے برعکس امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی کھولنے سےملنے والی مراعات کے بدلےسلالہ واقعے پر امریکی معافی کے مطالبےسےدستبردار ہو گیا ہے۔اخبار کے مطابق پاکستان اور امریکی حکام کے مابین اتفاق پایا ہے کہ نیٹو سپلائی کھلنے کےبعد پاکستان کو فی ٹرک 1500 سے 1800ڈالر معاوضہ دیا جائےگا۔ اس مد میں پاکستان کو روزانہ 10 لاکھ ڈالرحاصل ہوں گے۔اخبار کے مطابق پاکستان نہ صرف نیٹو کے ٹرکوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا پابند ہوگا بلکہ اسے نیٹو سپلائی کی بروقت کسٹم کلیئرنس بھی یقینی بنانا ہو گی۔ اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹو سپلائی کھلنے کے بعد افغان جنگ پر امریکی اخراجات 365 ملین ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق امریکہ نےنیٹوسپلائی کی بحالی کی صورت میں پاکستان سے سیکیورٹی کی بھی درخواست کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے فی نیٹو کنٹینر کے بدلے 2 ہزار امریکی ڈالرزکی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔اسی دوران امریکہ کے محکمہ خا رجہ کے تر جمان نے کہا ہے کہ امریکہ اورپاکستان کےدرمیان طے پانے والے معاملات منظرعام پرنہیں لاسکتے۔انکا کہنا ہے کہ نیٹو بحا لی کے معاملے پر با ت چیت کر نےکیلئےپا کستان میں امریکی ٹیم مو جو د ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک نیٹو سپلا ئی کھو لنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن امید ہے کہ پاکستان جلد نیٹو سپلا ئی بحا ل کردےگا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -