پاک فضائیہ کے دوطیارے گر کرتباہ، چارپائلٹ جاں بحق، دوبچوں سمیت گیارہ افراد زخمی

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے دومشاق تربیتی طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں چار پائلٹ جاں بحق اور دوبچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق رشکئی کے قریب دوطیارے فضاءمیں آپس میں ٹکراکر تباہ ہوئے جن میں سے ایک طیارہ گھر پر اور دوسرا کھیتوں میں گر گیا۔ پولیس کے مطابق مکان پر طیارہ گرنے سے دوبچوں سمیت گیارہ افرادزخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کرکے گھیرے میں لے لیا۔