فلم کے سین کی ڈیمانڈپربرہنہ ہونے میں کوئی قباحت نہیں : رنبیر کپور

فلم کے سین کی ڈیمانڈپربرہنہ ہونے میں کوئی قباحت نہیں : رنبیر کپور
فلم کے سین کی ڈیمانڈپربرہنہ ہونے میں کوئی قباحت نہیں : رنبیر کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکاررنبیر کپور نے کہاہے کہ فلم میں سین کی ڈیمانڈ پر برہنہ ہونے میں کوئی قباحت نہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور اداکار ہیں اور اس بات کو سمجھتے ہیں کہ فلم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی اداکار کے برہنہ ہونے میں کوئی حرج نہیں، اسی وجہ سے وہ کیمرے کے سامنے کوئی بھی حرکت کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے تاکہ اس میں حقیقت کا رنگ بھرا جاسکے۔ اُنہوںنے کہاکہ اگر ہدایت کار انہیں مکمل برہنہ بھی دکھانا چاہتا ہے تو اس کے لئے بھی تیار ہیں۔رنبیر کپور نے کہا کہ اپنی پہلی فلم ”سانوریاں“ میں انہوں نے ایک گیت کی عکسبندی کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں برہنہ ہونے کا سین عکسبند کرایا تھا اور اس میں انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوئی۔

مزید :

تفریح -