لاہورہائیکورٹ نے خسرہ سے متعلق کیس میں میڈیکل سپریٹنڈنٹس کو طلب کرلیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے خسرہ کیخلاف حکومتی اقدامات سے متعلق کیس میں میو، جناح اور سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس ) کو طلب کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیاہے ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے خسرہ پر قابوپانے کے لیے حکومت پنجاب کے ناکافی اقدامات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ ویکسی نیشن زائد المیعاد ہونے کی وجہ سے اثر کھوچکی ہے ، درجنوں معصوم بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔ فاضل عدالت نے تینوں ہسپتالوں کے ایم ایس کو طلب کرتے ہوئے کہاکہ بتایاجائے ، اموات کا سلسلہ تاحال کیوں نہیں رک رہا؟ اور کیس کی مزید سماعت 21مئی تک ملتوی کردی گئی ۔
