کراچی میں امن و امان کی ذمہ داری ایک ادارے پر ڈال دینی چاہئے: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی میں امن و امان کی ذمہ داری ایک ادارے پر ڈال دینی چاہئے: چیف جسٹس سندھ ...
کراچی میں امن و امان کی ذمہ داری ایک ادارے پر ڈال دینی چاہئے: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں کرپشن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، الیکشن سے متعلق شکایت دور کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی ذمے داری ایک ادارے پر ڈال دینی چاہئے کیونکہ ایک سے زیادہ اداروں کو ذمہ داری دینے کا مطلب ہے کہ کسی کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت امن و امان کی ذمہ داری ایک ادارے کو دے گی۔ مسٹر جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ ماتحت عدالتوں میں کرپشن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور کئی افسران کو فارغ جبکہ متعدد کو کرپشن کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔