مالاکنڈ ایجنسی کی دو مساجد میں دھماکے ،15افراد شہید، 100سے زائد زخمی

مالاکنڈ ایجنسی کی دو مساجد میں دھماکے ،15افراد شہید، 100سے زائد زخمی
مالاکنڈ ایجنسی کی دو مساجد میں دھماکے ،15افراد شہید، 100سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالاکنڈایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) بازدرہ بالا کی دو مساجد میں دھماکوں سے15افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق دو مساجد میں دھماکے نماز جمعہ کی ادائیگی سے کچھ لمحے قبل ہوئے ، ایک مسجد کی چھت گر نے سے کئی افراد کے ملبے تلے دب گئے ۔ دھماکوں کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیاگیا۔نجی چینل کے ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکوں میں کم از کم 15افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ رول ہیلتھ سنٹر پلئی کے انچارج ڈاکٹر نصیر نے بتایاکہ رول ہیلتھ سنٹر میں 100زخمیوں کو لایاگیا۔