امریکہ نے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے سے انکار کردیا

امریکہ نے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے سے انکار کردیا
امریکہ نے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون نے ڈرون حملوں سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے سے انکار کردیاہے ۔ پیناگون کے ترجمان کاکہناتھاکہ القاعدہ کے خلاف گذشتہ دو دہائیوں سے جنگ جاری ہے ، مزید بیس سال تک جاری رہ سکتی ہے ، امریکہ ڈرون حملوں سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔ اُن کاکہناتھاکہ ڈرون حملوں کا کنٹرول فوج کو دینے کے باوجود پالیسی جاری رہے گی ، ڈرون حملوں سے متعلق کانگرنس کے اختیارات میں تبدیلی کی ضرورت نہیں۔