ایم کیوایم کی این اے 250کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کی درخواست مسترد

ایم کیوایم کی این اے 250کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کی درخواست ...
ایم کیوایم کی این اے 250کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 250کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کی ایم کیوایم کی درخواست مسترد کردی اور 19مئی کو سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بنچ نے متحدہ قومی موومنٹ کی تمام پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت کی ۔ ایم کیوایم کاکہناتھاکہ حلقہ کے تمام 180پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی نے متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست کی مخالفت کی ۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیااور بعدازاں پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کی درخواست مسترد کردی اور قراردیاہے کہ صرف اُنہیں 43پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ہوں گے جہاں گیارہ مئی کو روک دیئے گئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ اور چیف آف آرمی سٹاف کو ہدایت کی کہ 19مئی کو سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ، ایک فوجی اہلکار پولنگ سٹیشن کے اندر اور ایک باہر تعینات ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -