الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹیوں کا ہنگامی اجلاس، اہم فیصلے متوقع
کراچی ،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250کے بعض حلقوں میں انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹیوں کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں تمام پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کرانے کی درخواست خارج ہونے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجارہاہے جبکہ اجلاس کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
