بجلی کی قیمت میں چھ روپے فی یونٹ اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5.82 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ اکتوبر سے لے کر آٹھ ماہ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافہ کردیاگیاہے تاہم اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا۔
