ڈیوڈ وارنر زمبابوے میں سہہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے
سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر خاندانی مصرفیات کی وجہ سے زمبابوے میں کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچے کی پیدائش سے قبل وہ کچھ وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے زمابوے میں کھیلی جانے والی تین ملکی سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
