اداکارہ صبا قمر مزاحیہ ڈرامے میں ایس ایچ او بنیں گی

اداکارہ صبا قمر مزاحیہ ڈرامے میں ایس ایچ او بنیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) ٹی وی کی معروف اداکارہ صبا قمر پولیس میں بھرتی ہوگئیں۔ اداکارہ پہلی بار ڈاکٹر یونس بٹ کے کامیڈی سٹ کام ووشی میں ایس ایچ او کا کردار ادا کررہی ہیں۔ پولیس کے موضوع پر بنائے جانے والے سٹ کام میں صبا قمر کیساتھ سینئر اداکار انور علی محرر کا کردار ادا کررہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں قیصر پیا‘ چاند برال‘ ظفر استاد اور اکمل جعفری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ پہلی قسط کی ریکارڈنگ باری سٹودیو میں مکمل ہوچکی ہے۔ سٹ کام کے ڈائریکٹر محسن احمد ہیں۔

مزید :

کلچر -