ویسٹ انڈیز کیساتھ سیریز کانٹے دار ہوگی،برینڈن میکولم

ویسٹ انڈیز کیساتھ سیریز کانٹے دار ہوگی،برینڈن میکولم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا تاہم نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی اس سیریز کے لئے بھر پور تیاری کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں گی اور اپنے شائقین کو جیت کا تحفہ دے گی ۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ اور دو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی ۔ مہمان ٹیم دورہ کا آغاز 29مئی کو پریکٹس میچ سے کرے گی ۔