فتبال ورلڈ کپ تیاریاں عروج پر شائقین میں جوش خروش بڑھ گیا
ساﺅ پالا( نیٹ نیوز) فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور جوں جوں یہ میگا ایونٹ قریب آرہا ہے اس تیزی سے تیاریاں عروج پر پہنچ رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ شائقین میں بھی بہت خوش و خروش پایا جارہا ہے جس میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے برازیل میں اس وقت اس ایونٹ کو لیکر بہت جو ش و خروش ہے اور ہر طرف فٹبال ورلڈ کپ کی باتیں ہورہی ہیں پوری دنیا سے شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد اس ایونٹ میں شرکت کےلئے برازیل پہنچ رہی ہے برازیلین فٹبال فیڈریشن کے مطابق اس کی افتتاحی تقریب بہت یادگار ہوگی جس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا اور اس کے لئے ہم نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور اس میں اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے اور اس کو پوری دنیا سراہے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ایونٹ پر تمام توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے اور ہم اسکی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ شائقین کو بہت کانٹے دار اور دلچسپ میچ دیکھنے کو ملیں گے اور امید ہے کہ برازیل کی ٹیم بھی اپنا روائتی کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوگی۔
