جی پی آئی پاکستان کا کولمبو یونیورسٹی سے الحاق خوش آئند ہے، ڈاکٹر ظفر اقبال

جی پی آئی پاکستان کا کولمبو یونیورسٹی سے الحاق خوش آئند ہے، ڈاکٹر ظفر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کا انٹر نیشنل یونیورسٹی آ ف کمپلیمنٹری میڈیسن کو لمبو سری لنکا سے الحاق خوش آئند ہے اس سے پاکستان میں ہیلتھ پروفیشنل کو متبادل طریقہ ہائے علاج میں سرچ کرنے اور مزید سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے دکھی انسانیت کی خدمت مزید بہتر ہوگی اور لوگوں کو سستا اور معیاری علاج بھی میسر ہو سکے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلوبل پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے شعبہ الٹرنیٹو میڈیسن ڈاکٹر ظفر اقبال میاں ڈائریکٹر آپریشنز عصارہ چوہدری وائس پرنسپل ڈاکٹر جہانزیب، ٹرینر فرحان خان شعبہ سائیکالوجی کی کو آرڈی نیٹر ندا سہیل اور میڈیا کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد افضل میو نے گلو پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے شعبہ آلٹر نیٹو میڈیسن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ اب ہیلتھ پروفیشنل میںڈاکٹرآف میڈیسن (ایم ڈی) پی ایچ ڈی ریسرچ کے بعد حاصل کر سکیں گے۔