امریکی سیکیورٹی ادارے کو اپنے ملک سے زیادہ اسرائیل عزیز
کیپشن: US Israel
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ پوری دنیا پر قبضے کا خواہاں ہے لیکن معتبر ماہرین اور تجزیہ کاروں کی ایک بھاری تعداد یہ سمجھتی ہے کہ خود امریکہ اسرائیل کے قبضے میں ہے۔ کاروباری اداروں، میڈیا اور یہاں تک کہ دفاعی معاملات میں بھی امریکہ پالیسی اسرائیلی مفادات کے تابع نظر آتی ہے۔ مشہور امریکی صحافی گلین گرین والڈ نے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابقہ ملازم ایڈورڈ سناﺅڈن کی رپورٹروں پر مبنی ایسے کئی حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔ ایک تازہ انکشاف میں انہوں نے بتایا کہ امریکی خفیہ ادارے امریکہ سے زیادہ اسرائیلی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ ایک خفیہ دستاویز کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی جب اسرائیل کے ساتھ سگنل انٹیلی جنس (SIGINT) کا تبادلہ کرتی ہے تو بہت سخاوت کا مظاہرہ کرتی ہے اور بغیر کسی احتیاط اور تحقیق کے بھاری مقدار میں ڈیٹا اسرائیل کو فراہم کرتی ہے۔ اس ڈیٹا میں قیمتی اور خفیہ امریکی معلومات بھی شامل ہوتی ہیں جنہیں اسرائیل اپنے مفاد میں اور امریکہ کے خلاف استعمال کرتا ہے جبکہ اسرائیل اس معاملے میں امریکہ کو گھاس نہیں ڈالتا اور انتہائی کم انٹیلی جنس فراہم کرتا ہے۔
