مائیکل جیکسن ’زندہ‘ ہو گئے

مائیکل جیکسن ’زندہ‘ ہو گئے
مائیکل جیکسن ’زندہ‘ ہو گئے
کیپشن: Jackson

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) مائیکل جیکسن تو دنیا سے چلا گیا لیکن لگتا ہے کہ گانے اور ڈانس کی شوقین اس کی روح ابھی بھی اس دنیا میں بھٹکتی پھرتی ہے۔ اس مرحوم سنگر اور ڈانسر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک شخص نے ہو بہو مائیکل جیکسن کا روپ دھارا اور جیکسن کے پرستاروں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور آٹو گراف دئیے۔ ان پرستاروں میں 14 سالہ ریس بھی شامل تھے۔ ریس نے آٹو گراف لینے کیلئے قطار میں انتظار کے دوران بہروپیے مائیکل جیکسن کی تصاویر بھی لے لیں۔ لیکن جب گھر پہنچ کر تصاویر دیکھیں تو وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا کہ نقلی مائیکل جیکسن کے سرکے عین اوپر ایک انسانی حلیے والا سایہ نظر آرہا ہے۔ ریس اور اس کی ماں بضد ہیں کہ تصویر لیتے وقت وہاں کوئی نہ تھا اور نہ ہی کوئی روشنی منعکس ہورہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مائیکل جیکسن کی روح ہی تھی جو کہ دیکھنے چلی آئی تھی کہ لوگ کیا کررہے تھے۔

مزید :

تفریح -