سستے حج کے لئے دائر درخواست پر مختلف وزارتوں کو ہائیکورٹ کا نوٹس

سستے حج کے لئے دائر درخواست پر مختلف وزارتوں کو ہائیکورٹ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2014کے خلاف اور سستے حج کے لئے دائر درخواست پر اٹارنی جنرل،وزارت مذہبی امور ،وفاقی وزارت قانون اورخارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران نئے حج ٹور آپریٹرزنے موقف اختیار کیا کہ نئی حج پالیسی کو مرتب کرتے ہوئے عدالتی فیصلے اور زمینی حقائق کو مد نظر نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے 50فیصد پرانے حج ٹور آپریٹرز کو ہی حج کوٹہ الاٹ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پرانے حج ٹور آپریٹرز کو ہی دوبارہ کوٹہ الاٹ ہونے سے عازمین حج کے لئے سستا حج ایک خواب بن کے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گر اس بات کا نوٹس نہ لیا گیا تو اس مرتبہ بھی عازمین حجاج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑئے گا اور ایک نیا حج سکینڈل سامنے آ سکتا ہے۔جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل،وفاقی وزارت قانون اور وزارٹ خارجہ کو23مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -