پی آئی اے اور سعودی ائیر لائنز کو حج 2014ء پرائیویٹ حج سکیم کا کرایہ نہ دینے پر کروڑوں کے نقصان کا خدشہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پی آئی اے اور سعودی ائیر لائنزکوحج2014ء پرائیویٹ حج سکیم کا کرایہ نہ دینے پر کروڑوں کے نقصان ہونے کا خدشہ ،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر نے ایک ماہ انتظار کر کے دیگر ائیر لائنوں سے بکنگ کروا لی،شارٹ پیکج کی بکنگ بھی دیگر ائیر لائنز پر کشش کرایہ دے کر حاصل کر رہی ہیں ،گزشتہ سالوں میں سب سے زیادہ بزنس پی آئی اے اور سعودی ائیر لائنز پرائیویٹ حج کا کرتا تھا، اس سال پاکستان سے 86ہزار سے زائدافرادپرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے،یہ بات تمام ائیر لائنز کو گزشتہ سال سے پتہ ہے تمام ائیر لائنز نے موثر اور بھر وقت منصوبہ بندی کر کے پرائیویٹ سکیم 40روزہ حاجیوں کا بزنس قابو کر لیا ہے جبکہ پی آئی اے اور سعودی ائیر لائنز ابھی تک پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کے لیے40روزہ اور شارٹ حج کا کرایہ نہیں دے سکیں دونوں ائیر لائنزکی سستی کی وجہ سے ائیر لائنز کو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔
