سندھ کابینہ کا اجلاس، وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی، مختلف مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کافیصلہ

سندھ کابینہ کا اجلاس، وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی، مختلف ...
سندھ کابینہ کا اجلاس، وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی، مختلف مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کافیصلہ
کیپشن: sindh-logo-21

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ نے وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے اور مختلف تھانوں اور جیلوں سمیت حساس اور مذہبی مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کے 26 پولیس سٹیشنز اور کراچی، لاڑکانہ اور حیدر آباد کی جیلیں حساس قرار دیتے ہوئے سخت حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے انسداد دہشت گردی ڈیپا رٹمنٹ قائم کرنے اور فورس کے اہلکاروں کو جدید تربیت فراہم کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ سندھ پاور ڈویلپمنٹ بورڈ اور نیپرا کی طرز پر ادارہ قائم کرنے اور سٹریٹ لائٹس کو سولر انرجی سے چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو سزائیں دینے کیلئے قانون سازی کی جائے گی جبکہ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثاءکو دی جانے والی رقم میں اضافے کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کراچی میں مذہبی مقامات اور اسمبلی اراکین کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے وفاق سے 27 ارب روپے مہیا کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔